ریاض(آن لائن)لالی وڈ فلم پرچی سعودی عرب سمیت دنیا بھرمیں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان نے حال ہی میں سینما گھروں پر 35 سال سے عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت اب لالی وڈ فلم ”پرچی” سعودی عرب کے سینما گھروں کی زینت بھی بنے گی۔ اس فلم میں پاکستانی فلمسٹارز
حریم فاروق، احمد علی،عثمان مختار ،فیضان شیخ ،شفقت چیمہ،موجز حسن ا ور فضا سلیم نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ابتدائی طورپر اس فلم کو سعودی عرب میں نجی سینما سکرین پر پیش کیا جائے گا جس کے بعد 19جنوری کو باقاعدہ طور سرکاری سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش ہو گی۔ پاکستانی فلم پرچی میں فن و مزاح ،میوزک کے ساتھ ساتھ رومانوی پہلو بھی شامل ہے ۔اس فلم کے پروڈیوسر رضا کاضمی کا کہنا تھا کہ پرچی فلم میں بہت سےمختلف کرداروں کو پیش کیا گیا ہے جسے لوگ بہت زیادہ سراہیں گے۔اس فلم کی تمام ٹیم نے بہت محنت کے ساتھ اس فلم میں کام کیا ۔ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فلم شائقین کو پسند آئے گی۔فلم پرچی کو سعودی عرب میں 5 جنوری کو نجی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔۔#/s#