منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

موجودہ دورکے فنکاروں کو بڑا لمبا سفرطے کرنا ہوگا،اداکارہ ثناء جاوید

datetime 22  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی)اداکارہ وماڈل ثنا جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں بھی فنکاروں کو اس طرح کے مقام کوپانے کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے تاہم کسی فنکار کا عوام میں مقبول ہونا مشکل ہے مگر ناممکن نہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں ثنا جاوید نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک مختلف ادوارمیں بہت سے مقبول فنکارہوئے اوران کا تذکرہ کیے بغیرفلم انڈسٹری کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی، لیکن پاکستان کے عظیم فنکاروں

کی بات کریں توماضی کے معروف فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے بل پرفلم انڈسٹری کوجس مقام پرپہنچایا، اس تک پہنچنے کیلئے موجودہ دورکے فنکاروں کو بڑا لمبا سفرطے کرنا ہوگا۔ کیونکہ ماضی میں نہ تومیڈیا تھا اور نہ ہی سوشل میڈیا، لیکن اس کے باوجود فنکاروں کے چاہنے والے ان کی ہربات سے باخبررہتے تھے اوران کواپنانے وچاہنے کا اندازبھی بڑا نرالا تھا۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے فنکاروں کو ایسا کام

کرنے کی ضرورت ہے، جس سے وہ لوگوں کے قریب آسکیں۔اداکارہ نے کہا کہ فنون لطیفہ میں سب سے اہم شعبہ فلم ہے اوراس سے وابستہ لوگوں کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اگرٹی وی سے فلم کا رخ کرنے والے فنکار اپنی ڈائریکشن بدلیں توانھیں اندازہ ہوگا کہ ایک فلم اسٹارکا کیا مقام ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ موجودہ دورمیں نوجوان فلم میکرز اورفنکارمل کرایسا کام کریں کہ دیکھنے والے شائقین ان پررشک کریں۔ یہ ٹاسک مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…