منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی خوبرو اداکارہ ماورا حسین گووندا کی مداح نکلیں

datetime 18  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)ویسے تو پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کے بھی بھارت میں بہت بڑے فین موجود ہیں، تاہم وہ خود بھی بولی وڈ کے سینیئر اداکاروں کی بہت بڑی مداح ہیں۔ماورا حسین نے بتادیا کہ وہ بولی وڈ میں سب سے زیادہ کس اداکار کو پسند کرتی ہیں۔ماورا حسین نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیڈین ڈانسر ہیرو گووندا کی بہت بڑی مداح ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ سوال بھی اٹھادیا کہ کون ہے،

جو گووندا کا مداح نہیں؟بھارتی شوبز ویب سائٹ بولی وڈ ہنگامہ سے گزشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والے مصالحہ ایوارڈز کی تقریب کے دوران خصوصی بات چیت کے دوران پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاک-بھارت اداکار ایک ساتھ دیکھ کر بہت ہی خوشی ہوئی،

اور یہ کہ فنکاروں میں اتحاد کی ضرورت بھی ہے۔2 مختلف ویڈیوز میں ماورا حسین نے گووندا کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ مصالحہ ایوارڈز میں جب وہ پرفارمنس کر رہے تھے تو وہ نیچے بیٹھ کر انہیں دیکھ رہی تھیں، اور پرفارمنس کے بعد وہ ان سے جا کر ملیں۔پاکستانی اداکارہ نے انتہائی خوشی کے انداز میں کہا کہ گووندا نہ صرف بہترین اداکار بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا کو استعمال کرنے اور اس کی اہمیت سے متعلق

بھی بات کی، کہا کہ ایک اداکار کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال لازمی بن گیا ہے۔خیال رہے کہ دبئی میں ہونے والے مصالحہ ایوارڈز تقریب میں ماورا حسین کے علاوہ دیگر پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔دسویں مصالحہ ایوارڈز میں ماہرہ خان، صبا قمر اور میرا سمیت دیگر نے شرکت کی۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…