منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

مس ورلڈ 2017 سے متعلق متنازع بیان ششی تھرور کو مہنگا پڑ گیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں کانگریس کے رہنما ششی تھرور کے مِس ورلڈ 2017 سے متعلق متنازع بیان نے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔کانگریسی رہنما ششی تھرور نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی نوٹ بندی پالیسی پر تنقید کرتے کرتے حال ہی میں مِس ورلڈ 2017 منتخب ہونے والی بھارتی دوشیزہ مانوشی چلر کے نام پر

بھی تیر چلا دیا۔ ششی تھرور نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا، ‘نوٹ بندی پالیسی بہت بڑی غلطی ہے! بی جے پی کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ بھارتی روپیہ دنیا پر غلبہ رکھتا ہے، یہاں تک کہ ہماری چلر بھی مس ورلڈ بن گئی’۔واضح رہے کہ لفظ ‘چلڑ’ ہندی زبان میں ‘کھلے پیسوں’ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ششی تھرور کے اس بیان پر قومی کمیشن برائے خواتین(این سی ڈبلیو)نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کردیا۔کمیشن کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ‘ششی تھرور نے ہریانہ کی بیٹی کی خدمات کو نیچا دکھایا ہے، جو ملک کا نام روشن کرنے کا باعث بنی، کیا وہ اپنی بیٹی کو بھی ‘چلڑ’ کہیں گے؟ انہیں فوری طور پر معافی مانگنی چاہیے ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…