بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مردخود کو برتر اور عورتوں کو اپنا غلام سمجھتے ہیں، علی ظفر

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی گلوکارواداکارعلی ظفر کاکہنا ہے کہ آدمی خواتین کے مقابلے میں خود کو برتر اور عورتوں کا اپنا غلام سمجھتے ہیں۔کچھ عرصہ قبل ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی نیویارک کی سڑک پرسگریٹ پیتے ہوئے چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔تصاویر میں ماہرہ خان سفید

رنگ کے مختصر لباس میں سگریٹ پیتے ہوئے نظرآرہی تھیں، ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی ہنگامہ مچادیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کو سگریٹ پینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ ایک مسلمان اور پاکستانی خاتون ہیں لہٰذا انہیں غیر مرد کے ساتھ سگریٹ پینا زیب نہیں دیتا۔ صارفین کی بے جا تنقید کے برعکس پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے ماہرہ خان کا مکمل ساتھ دیا تھا جن میں علی ظفر پیش پیش تھے۔علی ظفر وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہم سب کو کیا ہو گیا ہے؟ کیا ہم سب میں احساس ختم ہوگیا ہے، ہرعورت کواپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے جیسے مردوں کو حاصل ہوتا ہے‘‘ ۔موجودہ دور میں احساس بالکل ختم ہوگیا ہے اور لوگ آج کل دوسروں کے معاملات میں بولنے کے بجائے خاموشی اختیار کرنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں پھر کیا وجہ تھی کہ

علی ظفر نے سب سے پہلے ماہرہ خان کی حمایت میں آواز اٹھائی اس راز سے انہوں نے حال ہی میں پردہ اٹھایا ہے۔ایک انٹریو کے دوران علی ظفرنے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں خواتین کو ہر معاملے میں دبایا جاتا ہے، خاص طورپر ہم مرد یہ سوچتے ہیں کہ ہم خواتین سے زیادہ برتر ہیں اور خواتین ہماری غلام ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کیونکہ ہم مرد ہیں اس لیے ہم جو چاہے کرسکتے ہیں۔ آخر میں یہ ماہرہ خان کی زندگی ہے۔ میں سمجھتا ہوں جب آپ مقبول ہوجاتے ہیں اس وقت آپ کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ہم بھی انسان ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں اوراپنی غلطیوں کی سزا ہم عام لوگوں سے زیادہ بھگتتے ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ دور میں لڑکا اورلڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہے اس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں، تاہم اس واقعے نے مجھے بہت کچھ سیکھایا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…