جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ملکہ شیراوت بالی ووڈ میں انٹری سے قبل کیا کام کرتی تھیں، پتہ چل گیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(بی این پی ) بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ملکہ شیراوت بالی ووڈ میں انٹری سے قبل انڈین ائیر لائن میں بطور ایئر ہوسٹس ملازمت کرتی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں بولڈ اداکاری کے حوالے سے مشہور اداکارہ ملکہ شیراوت کا اصل نام ریمالامبا ہے تاہم بالی ووڈ جوائن کرنے کے بعد انہوں نے اپنی شخصیت کے ساتھ اپنے نام کو بھی مکمل طور پر تبدیل کرلیا اور خود کو ایک نیا نام ملکہ شیراوت دیا اور اسی نام سے

وہ بھارت سمیت پوری دنیا میں مقبول ہوگئیں۔ملکہ شیراوت نے دہلی سے کالج ختم کرنے کے بعدبھارتی نجی ائیر لائن میں ائیر ہوسٹس کی ملازمت کرلی، بعد ازاں انہیں اسی ائیر لائن کے پائلٹ کرن سنگھ گل سے محبت ہوگئی اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے مگر دونوں کو جلد ہی احساس ہوگیا جلد بازی میں کیا گیا یہ فیصلہ غلط ہے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔طلاق کے بعد ملکہ نے ائیر ہوسٹس کی جاب چھوڑدی اور ایک نئے نام کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری دی، کیرئیر کی ابتدا میں تو ملکہ کافی فلموں میں کام کرتی نظر آئیں خاص طور پر آئٹم نمبر اور فلموں میں بولڈ مناظر فلمانے کی وجہ سے انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی تاہم گزشتہ کافی عرصے سے وہ فلموں سے دور ہیں اور پیرس سے تعلق رکھنے والے بزنس مین کائرلی کے ساتھ دوسری بارشادی کرکے پیرس میں خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…