بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ٹائیگرشروف کے گھرچھوڑنے کی افواہ نے ہلچل مچا دی

datetime 29  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کے اپنے والدین اور گھر چھوڑنے کی افوا نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی ہے تاہم جیکی شروف نے ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا جو دل چاہے کرے یہ اس کی زندگی ہے۔بھارتی میڈیا میں ان دنوں اداکار ٹائیگر شروف کے اپنے والدین اور گھر کو چھوڑنے کی خبریں گردش کررہی ہیں، کہا جارہا ہے کہ ٹائیگر جیکی

شروف بہت جلد والدین کو چھوڑ کر اپنی گرل فرینڈ دیشا پٹانی کے ساتھ ایک الگ گھر میں رہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگرشروف اور دیشا پٹانی ان دنوں فلم ’’باغی2 ‘‘میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں، فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹائیگر اور دیشا کے درمیان نزدیکیاں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ ٹائیگر نے اپنا گھر چھوڑ کر دیشا کے ساتھ ایک الگ گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں جب جیکی شروف سے بات کی گئی تو انہوں نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر ابھی بچہ ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ الگ گھر میں رہنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اگر ایسا کچھ اس کے دماغ میں چل رہاہے تو اس نے ابھی تک مجھ سے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی۔جیکی شروف نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا بیٹا ان سے الگ رہنا چاہتا ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں، ہر شخص اپنا جیون ساتھی خود تلاش کرتا ہے اور شادی کرنے کے بعد اس کے ساتھ ایک الگ اور خوشگوار زندگی گزارنے کا خواہشمند ہوتا ہے، اگر میرا بیٹا بھی ایسا کرنا چاہتا ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن میں اپنے بچوں کو جانتا ہوں وہ ایسے نہیں ہیں، وہ کبھی ہمیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، فی الحال تو ٹائیگر

ہمارے ہی ساتھ رہ رہا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…