لندن (این این آئی)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے 2017 کی دنیا بھر کی 100 متاثر کن خواتین میں بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی والدہ کو شامل کرلیا۔برطانوی ادارہ ہر سال اس فہرست کا اجراء کرتا ہے، رواں برس یہ فہرست پانچویں بار شائع کی جا رہی ہے۔اس فہرست میں 100 خواتین کو شامل کیا جانا ہے، تاہم فی الحال نشریاتی ادارے نے صرف 60 خواتین کی فہرست
شائع کی ہے، جب کہ دیگر 40 خواتین کی فہرست آئندہ ماہ اکتوبر میں شائع کی جائے گی۔اس سال سو خواتین کو آج کی خواتین کو درپیش چار بڑے مسائل سے نمٹنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔ان مسائل میں خواتین میں شرح تعلیم کی کمی، عوامی مقامات پر ہراساں کیا جانا، کھیلوں میں صنفی امتیاز اور کسی شعبے میں آگے بڑھنے سے روکنے والی غیراعلانیہ رکاوٹ شامل ہے۔اس بار اب تک کی
فہرست میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن سمیت پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان لڑکی ریشم خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ریشم خان پر برطانیہ میں تیزاب سے حملہ کیا گیا تھا، لیکن وہ اس کے باوجود ہمت و بہادری سے زندگی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔اسی فہرست میں بھارت کی بھی 4 خواتین کو شامل کیا گیا ہے، جن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتان سمیت بولی وڈ ادکارہ نوازالدین صدیقی کی
65 سالہ والدہ مہرالنساء صدیقی بھی شامل ہیں۔