پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شاہ رخ خان والدہ کے جانے کا غم آج تک بھلا نہیں سکے

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ پر حکومت کرنے والے کنگ شاہ رخ خان کی زندگی میں کچھ ایسے لمحات بھی آئے ہیں جنہیں یاد کرکے وہ آبدیدہ ہوجاتے ہیں، ایک شو کے دوران انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وہ دن کبھی نہیں بھلا سکتا جب میری ماں نے مجھے پہچاننے سے انکار کردیا تھا۔بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے کیرئیر کی ابتدابہت چھوٹے پیمانے سے

کی، ابتدا میں تھیٹراورٹی وی میں اداکاری کرنے والے شاہ رخ خان نے مسلسل محنت کے بعد آج وہ مقام حاصل کیا ہے جسے حاصل کرنے کے ہر کوئی خواب دیکھتا ہے، فلم فیئر، پدماشیری اورآئیفا سمیت بے تحاشہ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیرکی ابتدا تھیٹر سے کی بعد ازاں انہوں نے ٹی وی سیریل ’’فوجی‘‘ اور ’’سرکس‘‘میں بھی کام کیا۔شاہ رخ خان اس بات کا کئی باراعتراف کرچکے ہیں کہ وہ اپنے والدین خصوصاً اپنی والدہ لطیف فاطمہ خان سے بہت محبت کرتے ہیں، ان کی والدہ بھی ان سے محبت کرتی تھیں اورانہیں زندگی میں بہت کامیاب دیکھنا چاہتی تھیں، لطہف فاطمہ کے پسندیدہ ہیرودلیپ کمار تھے اور وہ چاہتی تھیں کہ شاہ رخ خان بھی ایک دن دلیپ کمار کی طرح مشہور ہوں، لیکن وہ اپنے بیٹے کی کا میابیاں اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ سکیں، ابھی شاہ رخ کے کیرئیر کی ابتدا ہی ہوئی تھی کہ ان کی والدہ انہیں چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے چلی گئیں شاہ رخ خان والدہ کے جانے کا غم آج تک بھلا نہیں سکے ہیں لیکن ایک اور بات ہے جو آج بھی انہیں پریشان کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…