جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

ٹائیگر اپنے استاد ہریتھک کیساتھ پہلی بار فلم میں جلوہ گرہوں گے

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور ٹائیگر شروف پہلی بار یش راج کی نئی فلم میں اکھٹے جلوہ گر ہوں گے۔بالی ووڈ میں اپنی پہلی ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف نہ صرف ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کو اپنا آئیڈیل تسلیم کرتے ہیں بلکہ وہ انہیں اپنا گرو بھی قرار دیتے ہیں جب کہ ’ہیروپنتی‘ کے ہیرو نے تو ہریتھک روشن کو فلم نگری کا مکمل اداکار قرار دیا تھا اور اب ٹائیگر

شروف کو اپنے گرو کے ساتھ پہلی بار بڑے پردے پر کام کرنے کا موقع ملا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز نے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر یش راج کے جنم دن کے موقع پر ہریتھک روشن اور ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی ہدایت کار فلم ’ بینگ بینگ‘ کے ڈائریکٹر سدارتھ آنند انجام دیں گے جب کہ فلم 25 جنوری 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔دوسری

جانب یش راج فلمز کی جانب سے ٹائیگر اور ہریتھک کو لیڈ رول میں لینے کے اعلان کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ گفتگو ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…