اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر کا ردعمل، ماہرہ خان کس حال میں ہیں؟ ساتھی اداکارہ نے افسوسناک خبر سنا دی

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیرکپورکے ساتھ نیویارک میں تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد ماہرہ خان پر ایک طرف تنقید کی جا رہی تو دوسری طرف بہت سے لوگ ان کی حمایت میں بھی بول رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی ویب سائٹ نے ماہرہ کی قریبی دوست فیہا جمشید کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماہرہ کو 104 ڈگری بخارہے۔ویب سائٹ کے مطابق ماہرہ کی دوست فیہا جمشید کا کہنا ہے کہ ماہرہ گزشتہ 2 روز سے سخت صدمے میں ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ میرا سیٹھی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ماہرہ خان فلم کے سیٹ پر نہیں آ ری ہیں۔ اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے انسٹا گرام پیج پر فلم ’’سات دن‘‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئرکی جس پر مداحوں نے کمنٹس کیے۔ ماہرہ خان کے ایک پرستار نے میرا سے پوچھا کہ کیا ماہرہ خان بھی آپ کے ساتھ ہیں اور کیا وہ ٹھیک ہیں؟ جس پر میرا سیٹھی نے جواب دیا کہ پوچھنے کا شکریہ، ماہرہ خان سیٹ پر موجود نہیں ہیں اور ہم سب کوشش کر رہے ہیں کہ وہ شوٹنگ کے لیے آ جائیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں دونوں سگریٹ نوشی کر رہے تھے، ان کی تصاویر پر لوگوں نے ہر طرح کے کمنٹس کیے تھے، بعض نے تو ماہرہ خان پر شدید تنقید کی تھی جس پر ماہرہ خان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو بیمار پڑ گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…