بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

مسلسل تنقید کے بعد ماہرہ خان سخت نفسیاتی دبا ؤ کا شکار،بیمار پڑ گئیں

datetime 26  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی (اے این این ) مسلسل تنقید کے بعد ماہرہ خان سخت نفسیاتی دبا ؤ کا شکار اور بستر سے لگی ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تصاویر لیک کے بعد ماہرہ خان شدید بیمار ہیں۔ ماہرہ کی قریبی دوست فیہا جمشید نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 روز سے ماہرہ خان شدید نفسیاتی دبا ؤمیں ہیں اور انہیں 104 ڈگری کا بخار ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ میرا سیٹھی نے بھی ماہرہ کی علالت کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے بھی نہیں آرہیں۔ میرا سیٹھی نے اپنے انسٹا گرام اکانٹ پر فلم سات دن کی شوٹنگ کی ایک تصویر شیئرکی تو ان کے ایک فالوور بدری جی نے سوال کیا کہ کیا ماہرہ خان بھی شوٹنگ پر موجود ہیں۔ جس پر میرا سیٹھی نے بتایا کہ ماہرہ سیٹ پر موجود نہیں ہیں اور سب لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ شوٹنگ کیلئے آ جائیں۔ واضح رہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ماہرہ خان کی بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کچھ تصاویر لیک ہوئی تھیں جن میں دونوں سگریٹ نوشی کر رہے تھے۔ یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان امڈ آیا اور پاکستانی صارفین نے ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔‎



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…