بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ دیویا بھارتی کی بہن کائنات خوبصورتی میں بازی لے گئی

datetime 26  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) ماضی کی نامور اداکارہ دیویا بھارتی کی بہن کائنات اروڑا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، کائنات اپنی بڑی بہن مرحومہ دیویا بھارتی سے خوبصورتی میں کسی طرح بھی کم نہیں ہیں۔نوے کی دہائی کی نمبرون اداکارہ دیویا بھارتی اداکاری کے ساتھ خوبصورتی کے لیے بھی بے حد مشہور تھیں، دیویا بھارتی نے بہت کم عمری میں بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی

اوربہت جلد اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کراس دنیا سے چلی گئیں تاہم ان کی چھوٹی بہن کائنات اروڑا دیویابھارتی سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں۔کائنات اروڑا کو چارو اروڑا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 2 دسمبر 1982 کو دہلی میں پیدا ہونے والی کائنات کو بہت کم لوگ جانتے ہیں، کائنات دیویا بھارتی کی کزن ہیں، انہوں نے نئی دہلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی سے اکنامکس میں گریجویشن کیا ہے۔ویسے تو بالی ووڈ میں آج تک کوئی بھی دیویا بھارتی کی جگہ نہیں لے سکا لیکن کائنات خوبصورتی کے معاملے میں کسی بھی طرح دیویا بھارتی سے کم نہیں ہیں، کائنات اپنی بہن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں کیرئیر بنانا چاہتی ہیں اوراب تک ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔کائنات نے 2010 میں فلم ’’کھٹا میٹھا‘‘ میں شامل ایک گانے میں پرفارمنس کرکے بالی ووڈ میں ڈیببیوکیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے فلم ’’گرینڈ مستی‘‘’’من کاٹھا‘‘،’’لیلیٰ او لیلیٰ‘‘اور رام گوپال ورما کی فلم’’سیکریٹ‘‘میں بھی کام کیا ہے،تاہم آج تک اپنی بہن کی طرح نام بنانے میں ناکام رہی ہیں۔واضح رہے کہ فلموں میں انٹری سے قبل کائنات مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ بھی کرچکی ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…