جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایما اسٹون کی فلم’ ’بیٹل آف سیکسز‘‘ کا اچھا آغاز

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)اسپورٹس کے سچے واقعے اور کھیلوں میں صنفی تفریق کے خاتمے پر بنائی گئی ہولی وڈ فلم ’بیٹل آف سیکسز‘ نے ابتدائی 2 دن میں اچھا بزنس کرلیا۔’بیٹل آف سیکسز‘ کو 22 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے پہلے ہی دن ساڑھے پانچ کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ہولی وڈ رپورٹس کے مطابق فلم نے ابتدائی 2 دن میں 12 کروڑ روپے سے زائد کا

بزنس کرکے اچھا آغاز کیا ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم ’ستمبر‘ میں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلموں میں سب سے زیادہ کمانی والی فلموں میں شامل ہوگی۔خیال رہے کہ ’بیٹل آف سیکسز‘ میں مرکزی کردار اداکارہ ایما اسٹون نے ادا کیا ہے، جنہوں نے کردار کے لیے 15 پاؤنڈ تک اپنا وزن بڑھایا تھا۔فلم کی کہانی امریکا کی سابق ٹینس اسٹار چیمپیئن ’بیلی جین کنگ‘ کی جدوجہد کے ارد

گرد گھومتی ہے۔سابق ٹینس اسٹار ’بیلی جین کنگ‘ نے 1973 میں 29 برس کی عمر میں 55 سالہ ٹینس کھلاڑی بوبی رگس کے خلاف ’بیٹل آف سیکسز‘ نامی ٹینس میچ کھیلا تھا، جس میں انہوں نے شاندار فتح حاصل کی۔’بیلی جین کنگ‘ کی ٹینس میچ ’بیٹل آف سیکسز‘ پر بنائی گئی فلم میں ایما اسٹون کے مد مقابل اسٹیو کیرل ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔’بیٹل آف سیکسز‘ کا ہولی وڈ کی

’وکٹوریہ اینڈ عبدل’، ’اسٹرینجر‘، ’ننجانگو‘، ’فرینڈ رکیسٹ‘ اور ’کنگزمین 2‘ جیسی فلموں سے مقابلہ ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…