بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

فلم’’گول مال اگین‘‘ کو آئندہ ماہ 20 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا‘

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)اجے دیوگن اور ان کی ٹیم کی آنے والی کامیڈین فلم ’گول مال اگین‘ کا ٹائٹل گانا ریلیز کردیا گیا۔برجیش شندھیلا اور ادیتی سنگھ شرما کی آواز میں جاری کیے گئیگانے کی موسیقی تھامن ایس نے ترتیب دی ہے، جب کہ اس کے بول کمار نے لکھے ہیں۔ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیے گئے اس گانے سے قبل ’گول مال اگین‘ کا پہلا ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا۔ٹائٹل گانے

میں فلم کی مرکزی کاسٹ کو دکھایا گیا ہے، جن میں اجے دیوگن اور پرینیتی چوپڑا کو کاروں پر ایکشن میں دکھایا گیا ہے، جب کہ تبو کو کسی باس کی طرح دکھایا گیا ہے۔گانے میں فلم کی دیگر کاسٹ کو بھی کاروں اور سائیکل پر ایکشن دکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔’گول مال نمستے‘ کے بول سے ریلیز کیے گئے گانے کو حیدرآباد دکھن کے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا۔’’گول مال اگین‘‘

کو آئندہ ماہ 20 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا، یہ فلم سیریز کی چوتھی فلم ہے۔گول مال سیریز کی چاروں فلموں میں اجے دیوگن، ارشد وارثی اور توشار کپور شامل رہے ہیں، تاہم ہر فلم میں اداکاراؤں کو تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔گول مال 2 اور گول مال تھری میں مسلسل کرینہ کپور کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا، جب کہ اس بار فلم میں پرینیتی چوپڑا اور تبو کو کاسٹ کیا گیا

ہے۔گول مال سیریز کی پہلی فلم 2006 ، دوسری 2008، تیسری 2010 میں ریلیز کی گئیں جبکہ چوتھی فلم 20 اکتوبر 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔سیریز کی پہلی تینوں فلموں نے باکس آفیس پر اچھا بزنس کیا تھا، اور یہ سیریز اب تک کی بولی وڈ کی ساتویں بڑی فلم سیریز ہے۔ہدایت کار روہت شیٹھی کی اس فلم کا اسکرپٹ بھی انہوں نے ہی لکھا ہے، جب کہ اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…