جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کی فلموں کے مشہور پروڈیوسر زیادتی کیس میں گرفتار

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم’’چنائی ایکسپریس‘‘کے پروڈیوسرکریم مورانی کو 25 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں ضمانت مسترد ہونے پرگرفتارکرلیا گیا۔بھارت میں خواتین کے زیادتی اورتشدد کے واقعات عام ہیں، مشہور ہونے اوراداکارہ بننے کے خواب آنکھوں میں سجائے ممبئی کا رخ کرنے والی نوجوان لڑکیاں اکثرفلم پروڈیوسرزاورہدایت کاروں کی

درندگی کا نشانہ بن جاتی ہیں، ماضی میں ایسے کئی واقعات منظرعام پرآچکے ہیں جن میں فلم پروڈیوسرز نے خواتین کو فلموں میں کام دلوانے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا، حال ہی میں ایک اورواقعہ سامنے آیا ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی کامیاب ترین فلم ’’چنائی ایکسپریس‘‘کے پروڈیوسرکریم مورانی نے ہیروئن بننے کے لیے ممبئی آنے والی 25 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنے کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔بھارتی میڈیاکے مطابق زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی نے کریم مورانی پرالزام لگاتے ہوئے کہا تھاکہ مورانی کے پاس اس کی چند ذاتی تصاویر تھیں جنہیں سوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے مورانی نے اسے کئی بارزیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کے بیان پرپولیس نے حیات نگرمیں واقع مورانی کے گھرپرچھاپہ مارکراسے گرفتارکرلیاتھا، پولیس نے مورانی پرآئی پی سی کے سیکشن 376 کے تحت زیادتی، 506 کے تحت دھمکی دینے، ہراساں کرنے اوردھوکا دینے کی دفعات لگائی ہیں، مورانی کوگزشتہ روزعدالت میں پیش کیا گیا تھاجہاں عدالت نے تمام گواہوں اورثبوتوں کو سننے کے بعد مورانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔واضح رہے کہ زیادتی کا شکاربننے والی لڑکی دہلی سے

بیچلر آف بزنس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کرچکی ہے اورممبئی میں بطورتھیٹرآرٹسٹ کام کرتی ہے، اداکاری کرنے کے شوق میں اس کی مورانی سے ملاقات ہوئی تھی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے لگا تھا کہ مورانی اسے اپنی بیٹی سمجھتا ہے تاہم اس کی یہ غلط فہمی اس وقت دورہوئی جب کریم مورانی نیاسے بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…