بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

کیا آپ بالی ووڈ پر برسوں راج کرنے والے اس معروف اداکار کو پہنچاتے ہیں؟ یہ اب اس حال میں کیوں ہے؟

datetime 18  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عامر خان کو بالی ووڈ کا مسٹر پرفیکٹ کہا جاتا ہے اور یہ خطاب ایسے ہی نہیں دیا گیا ۔ درحقیقت یہ اداکار اپنے ہر کردار کے لیے ہر جتن کرتے ہیں اور اسے مکمل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ۔

گزشتہ سال اپنی بلاک بسٹر فلم دنگل میں اپنے جسمانی وزن میں بہت زیادہ اضافے اور پھر کمی لاکر سب کو حیران کردینے کے بعد اب وہ ایک بار پھر نئی زیرتکمیل فلم ٹھگ آف ہندوستان میں ہر ایک کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں ۔اس فلم کی ہدایات وجے کرشنا اچاریہ دے رہے ہیں جس کی شوٹنگ کا پہلا سپیل مراکش میں مکمل ہوچکا ہے جس میں امیتابھ بچن نے بھی شرکت کی ۔ اس فلم میں عامر خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ کترینہ کیف اور ثناء فاطمہ شیخ اہم کرداروں میں نظر آئیں گی ۔ تاہم اب اس فلم کے لیے عامر خان کی سیٹ سے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں انہیں پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہے ۔لمبے گھنگریالے بال اور پہلے سے زیادہ پتلے جسم کے ساتھ عامر خان نے ایک بار پھر حیران کن حد تک اپنا روپ بدلا ہے ۔ ان تصاویر میں گھنی مونچھیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں تاہم سب سے چونکا دینے والی چیز ان کا لباس ہے، جو کہ ان کے ٹھگ ہونے کا عندیہ دیتا ہے ۔ یہ فلم 2018 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…