بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

’’ دھوم 4‘‘ میں سلمان کی جگہ شاہ رخ خان نے لے لی

datetime 17  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’’دھوم 4‘‘ سے دبنگ اداکار سلمان خان کی چھٹی کرا دی۔یش راج بینر تلے بننے والی بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم سیریز دھوم میں اب تک جان ابراہم، ہریتھک روشن اور عامر خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، فلم کے چوتھے سیکوئل کے لیے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا نام لیا جا رہا تھا اور سلو میاں کے مداح یہ سن کر بہت خوش تھے کہ وہ سلمان خان کو

پہلی بار منفی کردار میں دیکھیں گے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ دھوم 4 میں سلمان کی جگہ شاہ رخ خان نے لے لی ہے اور اب شاہ رخ ’’دھوم4‘‘ میں چوری کرتے نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم میں کام کرنے لیے تقریباً تیار تھے لیکن اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یش راج پروڈکشن ہاؤس نے اچانک سلمان کی جگہ فلم میں شاہ رخ خان کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کر لیا ہے اور سلمان کو فلم سے نکالنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان فلم ’’ریس 3‘‘ سائن کر چکے ہیں اور وقت نہ ہونے کی وجہ سے وہ ’’دھوم 4‘‘ کی شوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہو سکیں گے اس لیے یش راج کمپنی نے ان کی جگہ فلم میں شاہ رخ خان کو چور بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…