روینہ ٹنڈن نے انیل کپور کا روپ دھارلیا

14  ستمبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اداکار انیل کپور کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا لیکن سوال یہ ہے کہ روینہ نے ایسا کیوں کیا؟بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان ’’لپ سنگ بیٹل‘‘ کے نام سے نیا شو شروع کرنے والی ہیں اور انہوں نے اس کی کئی قسطیں ریکارڈ بھی کرلی ہیں۔ ایک قسط میں انہوں نے 90 کی دہائی کی خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن اور اداکار ایوشمان کْھرانا کو

بلایا۔اس شو میں آنے والے مہمانوں کو مختلف گانوں کے اوپر لپ سنگ کرنا ہوتا ہے اور جو زیادہ بہتر طریقے سے یہ کام انجام دیتا ہے وہ جیت جاتا ہے۔ فرح خان نے روینہ اور ایوشمان کھرانا کے ساتھ ریکارڈنگ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روینہ ٹنڈن اداکار انیل کپور کا روپ دھار رہی ہیں اور تصاویر میں وہ کافی حد تک انیل کپور کا روپ دھارنے میں کامیاب بھی نظر آرہی ہیں۔فرح خان نے تصویر کے ساتھ جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شو کی یہ قسط انتہائی دلچسپ ہوگی اور ان کے لیے یہ تجربہ بہت خوشگوار ثابت ہوا۔ روینہ ٹنڈن اور انیل کپور فلم لاڈلا، گھر والی باہر والی، بلندی اور دیگر فلموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ انیل کپور روینہ کے اس نئے روپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔فرح خان کا نیا شو 16 ستمبر سے آن ایئر ہوگا اور اداکار علی اصغر بھی فرح خان کے ساتھ اس شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…