اداکارہ شبنم کا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں پہلی بار انٹری دینے کا فیصلہ

13  ستمبر‬‮  2017

کراچی (این این آئی) لیجنڈ اداکارہ شبنم نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں پہلی بار انٹری دینے کا فیصلہ کرلیا ، وہ معروف ڈرامہ و فلم رائٹر فصیح باری خان کی تحریر کردہ سیریل موہنی مینشن کی سنڈریلائیں میں اپنی شرائط پر کام کرنے پر رضا مند ہوگئی ہیں جس کا باقاعدہ معاہدہ ہوچکا ہے اور وہ بنگلہ دیش واپس جاچکی ہیں ۔ مذکورہ سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے اب وہ آئندہ ماہ پاکستان آئینگی ۔ مذکورہ سیریل میں شبنم ، فلمسٹار نور کی

والدہ کا کردار ادا کریںگی۔ان کے ہمراہ طویل عرصے بعد ٹی وی کی معروف اداکارہ فریال گوہر ایک چونکا دینے والے کردار میں جلوہ گر ہونگی ۔ مذکورہ سیریل کی ہدایات علی طاہر دینگے ۔ اس حوالے سے جب فصیح باری خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس امر کی تصدیق کی کہ شبنم مذکورہ سیریل میں کام کرنے کا معاہدہ کرکے بنگلہ دیش جاچکی ہیں ۔ سیریل کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موہنی مینشن کی سنڈریلائیں کی کہانی 90 کی دہائی کے اندرون لاہور کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…