بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

فلمسٹار نور نے ولی خان سے مصالحت کرنے سے انکار کر دیا، خلع کے دعوے پر سماعت 20ستمبر تک ملتوی

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی) سول جج فیصل نسیم میر نے فلمسٹار نور کے خلع کے دعوے پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ نور نے ولی خان سے مصالحت کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سول جج فیصل نسیم میر کی عدالت میں فلمسٹار نور نے ولی خان سے خلع کی بنیاد پر طلاق لینے کا دعوی دائر کر رکھا ہے، عدالت نے نور اور ولی خان کو عدالت میں مصالحت کے لیے طلب کیا، دونوں کو ایک کمرے میں بیٹھا کر مصالحت کا

موقع دیا گیا، ولی خان کافی دیر نور کو منانے کی کوشش کرتا رہا لیکن نور رضا مند نہ ہوئیں، بعد میں اس نے عدالت میں بیان قلمبند کرایا کہ وہ کافی عرصے سے آگ میں جل رہی ہیں، بہت موقع دیئے کہ ولی خان کے ساتھ اچھا وقت گزر جائے لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکی، اب وہ ولی خان سے مصالحت نہیں کرنا چاہتی، خلع کی بنیاد پر ڈگری جاری کی جائے۔وکلا نے مصالحت کے لیے دوبارہ موقع دینے کی استدعا کی لیکن نور نے عدالت میں صاف انکار کر دیا، عدالت نے فیصلہ بیس ستمبر تک محفوظ کرلیا۔ آئندہ تاریخ پر عدالت نور کے بیان کی روشنی میں فیصلہ جاری کرے گی، عدالت میں پیشی کے موقع پر نور نے برقع پہن رکھا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…