بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آج بھی ریاضت کے ساتھ سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں ‘راحت فتح علی خان

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) نامور گائیک راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میری شہرت اور مقام استا د نصرت فتح علی خان کی نسبت ہے اور میری بھرپور کوشش ہو گی کہ اپنے کام سے اس نام کو مزید نام روشن کروں،اکثر تقریبات میں لوگ استاد نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے نغمے پیش کرنے کی درخواست کرتے ہیں جسے اپنا سرمایہ سمجھتا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے

اور میں اس کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے کہ مجھے استاد نصرت فتح علی خان کی نسبت عزت دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گائیکی آسان کام نہیں ہے ،ایسا نہیں کہ گلوکار بن گیا اور سیکھنا چھوڑ دیا بلکہ آج بھی ریاضت کے ساتھ سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے باہر جہاں بھی جاتا ہوں اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہوں اور مجھے معلوم ہے اپنے ملک کی عزت میں کس طرح اضافہ کرنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…