بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میری کامیابی کاسہرا میرے مرشد کے سر جاتا ہے‘اداکارہ کرن ڈوبے کا انکشاف

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کی چھوٹی اسکرین پر جلوے بکھیرنے والی ادکارہ کرن ڈوبے نے انکشاف کیا ہے کہ آج وہ جس مقام پر ہیں، وہ سب ان کے مرشد ’رجنیش اوشو‘ کی وجہ سے ہے۔خیال رہے کہ کرن ڈوبے ابھی تک بولی وڈ میں کسی بڑے منصوبے کا حصہ نہیں بن سکیں، البتہ انہوں نے ایک ہولی وڈ تھرلر ڈاکیومینٹری میں کام کیا ہے۔کرن ڈوبے بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ ہیں، ان کے مشہور ڈراموں میں ’کیوں کہ ساس

بھی کبھی بہو تھی‘ اور ’کہانی گھر گھر کی‘ شامل ہیں۔کرن ڈوبے نے 2015 میں ہولی وڈ تھرلر ڈاکیومینٹری ‘ویئر از شی ناؤ‘ میں بھی کام کیا تھا، ڈاکیومینٹری میں ان کے کردار کو سراہا گیا تھا۔ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کرن ڈوبے نے اعتراف کیا کہ وہ ’رجنیش اوشو‘ کی بہت بڑی فالوؤرز ہیں، کیوں کہ انہوں نے 14 برس کی عمر میں ان کی تعلیمات لینا شروع کردی تھیں۔کرن ڈوبے کے مطابق ان کے والد بہت بڑے لبرل تھے، جس وجہ سے انہوں نے کم عمری میں ہی انہیں رجنیش اوشو کی تعلیمات سے باخبر کیا، اور وہ سمجھتی ہیں کہ ان کی کامیابیوں کی وجہ ان کے مرشد کی تعلیمات ہی ہیں۔کرن ڈوبے نے اپنے پسندیدہ شہر سے متعلق بتایا کہ انہیں ریاست مہاراشٹرا کا شہر ’پونے‘ سب سے زیادہ پسند ہے، کیوں کہ وہ کم عمری میں ہی اس شہر منتقل ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے کالج کی تعلیم حاصل کی۔خیال رہے کہ کرن ڈوبے اب پونے نہیں بلکہ ممبئی میں رہتی ہیں، انہوں نے ٹی وی پر اداکاری کی شروعات 2008 میں کی۔ہندو گرو رجنیش اوشو کا تعلق بھی پونے سے ہی تھا، وہ جنوری 1990 میں چل بسے تھے۔رجنیش اوشو کو متنازع روحانی پیشوا اور گرو کے طور پر جانا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…