بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اداکاری کے بعد کنگنا رناوٹ ہدایت کاری کریں گی

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)کنگنا رناوٹ اب اداکاری کے بعد ہدایت کاری کے شعبے میں بھی قدم رکھنے والی ہیں۔جی ہاں، کنگنا رناوٹ پروڈیوسر مانکا رنیکا کی چلڈرن فلم ’تیجو‘ سے ڈائریکشن ڈیبیو دینے جا رہی ہیں۔اس فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں کنگنا رناوٹ بھی شامل ہوں گی، مگر اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’تیجو‘ میں وہ عمر رسیدہ خاتون کا کردار ادا کریں گی۔انڈین ایکسپریس نے اپنی خبر میں بتایا کہ کنگنا رناوٹ

سمرن کی ریلیز کے بعد ’تیجو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی، جس کی 30 فیصد شوٹنگ پہلے سے ہی مکمل کی جاچکی ہے۔پہلی بار فلم کی ہدایت کاری کے حوالے سے کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ وہ یہ ذمہ داری صرف مانکا رنیکا کی وجہ سے لے رہی ہیں، اور ان کے پاس بچوں سے متعلق کام کرنے کے حوالے سے ڈھیر سارے آئڈیاز ہیں۔انہوں نے ’تیجو‘ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کاری کے شعبے میں قدم رکھنے کے لیے ’تیجو‘ ان کے لیے بہت اچھا موقع ہے، اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گی۔خیال رہے کہ ’تیجو‘ کے حوالے سے سب سے پہلے ہندوستان ٹائمز نے رواں برس 20 مئی کو خبر دی تھی کہ کنگنا رناوٹ اس فلم میں 80 سالہ خاتون کا کردار بھی ادا کریں گی۔فلم کو آئندہ برس کے آخر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ کنگنا رناوٹ کی فلم’ ’سمرن‘‘ رواں ماہ 15 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔اس فلم میں کنگنا رناوٹ ایک ہنستی مسکراتی مگر چور لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، 5 دن قبل ہی اس فلم کے گانے کی ویڈیو جاری کی گئی تھی، جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…