اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

آنجہانی لیڈی ڈیانا کا چھوٹا بیٹا پرنس ہیری امریکی اداکارہ کو دل دے بیٹھا

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈیا ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری امریکی اداکارہ میگن مارکل سے منگنی کا اعلان کرنے والے ہیں اور بہت جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔برطانوی شہزادے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کے بعد پورے برطانیہ سمیت دنیا بھر کی نظریں اس بات پر لگی تھیں کہ آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری کب شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں اور اب لوگوں

کا انتظار ختم ہوا پرنس ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل نے منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بہت جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ اداکارہ میگن مارکل ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں اور کافی عرصے سے دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا، منگنی کا اعلان کرنے کے بعد دونوں 23 ستمبرکو باضابطہ طور پر پہلی بار عوام کے سامنے آئیں گے ، رپورٹس کے مطابق 23 ستمبر کے بعد میگن لندن میں اپنا قیام بڑھادیں گی اور زیادہ تر وقت بکنگھم پیلس میں اپنے سسرالیوں کے ساتھ گزاریں گی۔واضح رہے کہ پرنس ہیری اوراداکارہ میگن اگست میں منگنی کرنے والے تھے لیکن لیڈی ڈیانا کی برسی کے باعث منگنی کا پروگرام موخرکردیا گیا لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں ماہ کے آخر میں منگنی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…