جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

سشمیتا سین کی بیٹی کی تصویرنے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ سشمیتا سین کی بڑی بیٹی رینے سین کی نئی تصویرنے سوشل میڈیا پردھوم مچادی۔سابق حسینہ عالم اور ناموربالی ووڈاداکارہ سشمیتا سین اپنے دراز قد اورزندہ دلی کے باعث شوبز میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں، سشمیتا سین بالی ووڈ میں ہنس مکھ اداکارہ کے ساتھ بہترین ماں کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کے عروج پر صرف 25 سال کی عمر میں دو یتیم اور بے سہارا

بچیوں رینے اورعلیشا سین کو گود لے کرنئی مثال قائم کی۔بنا شادی کے سنگل مدر کے طور پر دو بچیوں کی پرورش کرنا آسان نہیں لیکن سشمیتا نے یہ معرکہ بھی انجام دے دیا اورآج وہ کامیاب اداکارہ کے ساتھ کامیاب ماں بھی ہیں، سشمیتا سین نہ صرف اپنی بچیوں کی بہتر پرورش کررہی ہیں بلکہ انہیں دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرجینا بھی سیکھا رہی ہیں، حال ہی میں سشمیتا سین کی بڑی بیٹی رینے 18 سال کی ہوئیں ہیں اوران کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنی والدہ کی طرح اسٹائلش اور بہت خوبصورت نظرآرہی ہیں۔بھارتی میڈیا میں یہ تک کہا جارہا ہے کہ رینے اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ کی اگلی سشمیتا سین بن سکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…