اومان (این این آئی)ویسے تو بولی وڈ پگی چوپس اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر بھی رہ چکی ہیں، اور وہ متعدد بار سماجی کاموں میں بھی پیش پیش نظر آتی ہیں۔لیکن اس بار پگی چوپس بھارت اور ایشیا و افریقا کے بجائے مشرق وسطیٰ کے ملک اردن پہنچ گئیں
جہاں انہوں نے شامی مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیااور بچوں کے ساتھ وقت گزارا-عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ دنیا کو مہاجرین کے مسائل حل کرنے کیلئے توجہ دینا چاہئے-۔بے واچ ہیروئن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اردن میں شامی مہاجر بچوں کے کیمپ کے دورے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جنہیں لاکھوں لوگوں نے لائیک کیا۔پریانکا چوپڑا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں وہ اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق امدادی کام کرنے والے ادارے ’یونیسف‘ کی فائل پڑھ رہی ہیں، اس تصویر کے ساتھ انہوں نے دنیا کو آنکھیں کھولنے اور شامی مہاجر بچوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی کہا۔پریانکاچوپڑا نے اردن کی تعریف کرتے ہوئے وہاں اسکولوں کی قلت اور بچوں کی تعلیم پر توجہ نہ دینے سے متعلق بھی لوگوں کو آگاہ کیا۔پریانکا چوپڑا کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر میں سب سے اہم تصویر وہ تھی، جس میں وہ ایک چھوٹے بچے کو گود میں لیے ہوئی ہیں، اور ان کے قریب دیگر چھوٹے بچے بھی بیٹھے ہیں ہوئے ہیں۔