جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

شلپا شیٹھی کی ممبئی میں ہوٹل کے باہر نجی سکیورٹی ایجنسی کے گارڈز کے پاپارازی کے ساتھ برے سلوک پر تنقید

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے ممبئی میں ہوٹل کے باہر نجی سکیورٹی ایجنسی کے گارڈز کے پاپارازی کے ساتھ برے سلوک پر تنقید کی ہے۔یہ واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا ہوٹل سے باہر آرہے تھے اس دوران دو فوٹو گرافر ان کی تصاویر اتاررہے تھے۔پولیس کے

مطابق جب اداکارہ اور ان کے شوہر کار کے اندر داخل ہورہے تھے تو دو گارڈز نے مبینہ طور پر فوٹو گرافرز کو پیچھے دھکیلا اور بعد ازاں ان کے ساتھ نارواں سلوک کیا۔شلپا شیٹھی نے انسٹا گرام پر پوسٹ کیا کہ اف میرے خدا ٗمیں حیران اور مایوس ہوں کہ کس طرح ان فوٹو گرافرز پر تشدد کیا گیا ٗ واقعی یہ غیر ضروری تھا ٗپاپارازی کیلئے بہت دکھ ہورہا ہے،یہ لوگ بعض اوقات تصاویر کیلئے گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں، یہ میری برادری کا حصہ ہیں اور کسی کو اپنی جاب پوری کرنے کیلئے انہیں مارنے کی ضرورت نہیں، جو کچھ ہوا میں اس کی مذمت کرتی ہوں۔اداکارہ جو اس وقت امرتسر میں ہیںنے کہا کہ انہیں واقعہ کا افسوس ہے ٗ فوٹوگرافرز سونو اور ہمانشو شندے کی شکایت کی بنیاد پر دونوں گارڈز کے خلاف کیس آئی پی سی سیکشن 324 کے تحت بک کرلیا گیا ہے ٗاپنی مرضی سے خطرناک ہتھیار یا شے سے نقصان پہنچانا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…