ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی فلموں ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘،’’فنا‘‘،’’پارٹنر‘‘ اور’’ تا را رم پم‘‘ میں اہم کردار ادا کرنے والا چائلڈ اداکار علی حاجی کو اب پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے۔بالی ووڈ کے چائلڈ اداکار علی حاجی نے 2 سال کی عمر میں ہی فلم نگری کی سپر ہٹ فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ سے فلمی سفر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے 2006 میں عامر خان اور کاجول کی فلم ’’فنا‘‘ میں ان کے بیٹے ’’ریحان‘‘ کا کردار ادا کرکے خوب شہرت حاصل کی
جب کہ ننھے اداکار نے 2007 میں دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اور گووندا کی فلم ’’پارٹنر‘‘ میں ’’روہن‘‘ کے کردار سے ایک بار پھر سب کو محظوظ کیا۔بالی ووڈ کے ننھے اداکار نے اداکار سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی فلم ’’تا را رم پم‘‘ میں اہم کردار ادا کیا جب کہ فلم تو باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا سکی لیکن ننھے اداکار نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث خوب داد سمیٹی جس کے بعد ننھے اداکار نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکار علی حاجی اب ننھے اداکار سے نوعمر نوجوان ہوچکے ہیں جس کے بعد انہیں پہچاننا نا صرف مشکل ہے بلکہ نا ممکن بھی ہے۔علی حاجی نے فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرکے ساری توجہ پڑھائی پر مرکوز کررکھی ہے۔