کراچی،لاہور (آن لائن)عیدالاضحی پر ریلیزہونیوالی پاکستانی فلموں نے میدان مار لیا۔ باکس آفس ذرائع سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق فلم نا معلوم افراد 2 نے تین روز میں 5 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے کئی ملکی و غیر ملکی فلموں کے باکس آفس کے ریکارڈز توڑ دیئے، ان میں ہالی ووڈ مووی فاسٹ اینڈ فیوریس 8 اور بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم جب ہیری میٹ سیجل شامل ہیں جن کا دو کروڑ 33 لاکھ بزنس کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔2017
میں اب تک سب سے زیادہ ابتدائی شوز میں بزنس کرنیوالی فلم کا ریکارڈ بھی نامعلوم افراد 2 کے حصے میں آگیا، فلم نے اب تک 5 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم ٹریڈ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلم ہفتے بھر میں 7 کروڑ سے زائد کا ہندسہ عبور کرجائیگی، نامعلوم افراد 2 کا بزنس دونوں فلموں سے کم رہا ملکی سطح پر فلم پنجاب نہیں جاؤنگی کا بزنس بھی بہت بہتر رہا تین دنوں میں مذکورہ فلم کا بزنس 5 کروڑ تک پہنچ چکا ہے۔ ان فلموں کی بنا پر بھارتی فلم بادشاہو اب تک ملکی سطح پر سینما گھروں کی زینت نہیں بن سکی۔علاوہ ازیں فلم دادا پوتا کی نمائش ہوئی جسکے ہدایتکار شہزاد حیدر،فلمسازمحمداعظم خان ، مصنف سلیم مراد اور موسیقار اشفاق علی ہیں، یہ چھوٹے بجٹ کی فلم تھی جسکی نمائش اوڈین سینما سمیت پنجاب بھرمیں ہوئی تاہم کامیابی سے ہمکنارنہ ہوسکی۔ پشتوفلموں میں ہدایتکار اربازخان کی فلم جر م و سزا نے پہلی، ہدایتکارعثمان شاہد کی فلم لمبے نے دوسری اور ارشدخان کی فلم شڈل زلمئے نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسکے علاوہ تین پرانی فلموں کی نمائش بھی ہوئی جن میں اردوفلم بھائی لوگ جو 2011 میں نمائش پذیرہوئی تھی جسکے ہدایتکارسید فیصل بخاری، فلمساز چودھری اعجاز کامران اور مصنف محمد پرویز کلیم ہیں جبکہ پنجابی فلموں میں ہدایتکار مسعودبٹ کی گجر بادشاہ کی نمائش ہوئی اسی طرح چن چودھری کی بھی دوبارہ نمائش ہوئی جسکے ہدایتکارشاہد رانا ہیں۔