ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جیا بچن نے بھارتی ہندو پنڈتوں کو کھری کھری سنادیں

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کیبگ بی امیتابھ بچن کی اہلیہ جیابچن نے ہیمامالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشادیول کی گودبھرائی کی رسم میں بھارتی ہندو پنڈتوں کو کھری کھری سنادی۔ماضی کی نامور اداکارہ اور بھارتی لوک سبھا کی ممبر جیا بچن اپنے سامنے کچھ بھی غلط ہوتا نہیں دیکھ سکتیں اور اگرا ن کے آس پاس کچھ بھی غلط یا برا ہورہا ہوتا ہے تو وہ فورا آواز اٹھاتی ہیں ، رواں سال انہوں نے بھارت میں گائے کے نام نہاد تحفظ کے بجائے خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرکے بھارتی انتہا

پسند ہندوں کے غصے کو ہوا دی تھی اور اب بھارتی اداکارہ ایشا دیول کی گود بھرائی کی تقریب میں جیا بچن نے بھارتی ہندو پنڈتوں کو کھری کھری سنادیں۔ایشا دیول کی گود بھرائی کی رسم میں پوجا کے لیے آئے ہوئے پنڈتوں میں سے ایک پنڈت نے پوجا چھوڑ کر وہاں موجود اداکاروں کے ساتھ سیلفی لینی شروع کردی، پہلے تو جیا بچن نے پنڈت کی اس حرکت کو نظر انداز کیا لیکن جب ان سے برداشت نہ ہوا تو انہوں نے تقریب میں موجود لوگوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پنڈت کو ڈانٹنا شروع کردیا اور کہا آپ پوجا میں دھیان دیجئے، جیا بچن کے چلانے سے پہلے تو تقریب میں موجود تمام لوگ حیرت زدہ رہ گئے بعد ازاں انہوں نے بھی اداکارہ کی تائید کی اور پنڈت کے عمل کی مذمت کی۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب جیا بچن نے تصاویر کھینچنے پر لوگوں کو ڈانٹا ہو بلکہ گزشتہ سال بھی ایک کالج کے دورے کے دوران طالبعلموں کی جانب سے مسلسل تصاویر کھینچے جانے پر جیا بچن سخت غصے میں آگئیں تھیں اور انہوں نے اسٹوڈنٹس پر بھڑکتے ہوئے کہا تھا کہ اسکول ،کالج اور گھروں میں بچوں کوبنیادی آداب سیکھانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…