ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

معروف پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے اپنی والدہ کا خواب پورا کر دیا، کیا کام سر انجام دیا؟

datetime 22  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری کے لیے سال دوئم کا امتحان پاس کرلیا۔خیال رہے کہ ماورا حسین نے وکالت کے لیے ایل ایل بی کے پروگرام میں 2014 میں داخلہ لیا تھا، تاہم اداکاری سمیت دیگر مصروفیات کے باعث وہ تعلیم کو مکمل نہیں کر پائیں تھیں۔ایل ایل بی کو مکمل نہ کرپانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماووا حسین نے رواں برس فروری میں ہر حال میں وکالت کا امتحان

پاس کرنے کا عزم کیا۔فروری میں ڈان امیجز سے بات چیت کے دوران ماورا حسین نے بتایا کہ وہ رواں برس مئی تک مکمل طور پر ایل ایل بی کے امتحانات کی تیاری کریں گی۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پاکستانی اخبار میں شائع ہونے کے لیے تیار اشتہار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے ایل ایل بی سال دوئم کا امتحان پاس کرلیا۔شیئر کی گئی تصویر میں ماورا حسین کا کارڈ دیکھا جاسکتا ہے، جس میں اداکارہ کے نام سمیت 3 میرٹس اور (دوسرا سال) پڑھا جاسکتا ہے۔تصویر میں پاکستان کے دیگر طلبہ کے کارڈز بھی دیکھے جا سکتے ہیںاداکارہ نے اس کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ کام اپنی والدہ کے خواب کو مکمل کرنے کے لیے کیا۔ماورا حسین کا کہنا تھا کہ ’ان کی والدہ کا خواب تھا کہ وہ وکالت کی تعلیم حاصل کریں‘، انہوں نے کامیابی پر اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ ماروا حسین نے اس سے قبل بھی لندن یونیورسٹی سے وکالت کا ڈپلومہ حاصل کر رکھا ہے، جب کہ انہوں نے 6 ماہ تک میڈیسن کی تعلیم بھی حاصل کی، مگر اسے بھی برقرار نہ رکھ سکیں۔ماورا حسین جہاں کامیاب اداکارہ ہیں، وہیں وہ اپنے تعلیمی کیریئر کو بھی آگے بڑھانا چاہتی ہیں، انہوں نے فیشن ڈزائنگ میں بھی خصوصی تربیت لے رکھی ہے۔ماورہ حسین متعدد معروف ٹی وی ڈراموں سمیت 2016 میں بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں بھی ڈیبیو کر چکی ہیں، جب کہ وہ پاکستانی ٹیلی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…