ممبئی(این این آئی)انڈین انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن سمیت درجنوں افراد کیخلاف پاناما لیکس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معلومات تک رسائی کیلئے ایک ٹاپ لیول افسر کو برٹش ورجن آئی لینڈ بھیجا جائے گا۔ انڈین انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جن 33 افراد کیخلاف پاناما پیپرز کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے ان میں امیتابھ بچن بھی شامل ہیں، تاہم انہوں نے بیان دیا ہے کہ ان کا کسی فرم
سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس لیے ہم ابھی ان کیخلاف معلومات اکھٹی کر رہے ہیں۔انڈین حکام کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز میں موجود ناموں کی معلومات تک رسائی کیلئے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسسز کے ایک سینئر افسر کو برٹش ورجن آئی لینڈ بھیجا جائے گا جبکہ دیگر ملکوں سے بھی تفصیلات اکھٹی کی جائیں گی۔دوسری جانب امیتابھ بچن نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جس آف شور کمپنی کا ڈائریکٹر ظاہر کیا گیا ہے اس سے کوئی تعلق نہیں۔