جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

سالگرہ کے دن سیف علی خان کو ’’سلو بھائی ‘‘نے دن میں تارے دکھا دئیے، تحفے کی جگہ کیا بڑا دھچکا دے ڈالاکہ جس نے چھوٹےنواب کو خوشیاں مناتے ہوئے آگ بگولا کر دیا؟

datetime 18  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیف علی خان کو 47ویں سالگرہ والے دن تحفے کی جگہ سلمان خان کی جانب سے بڑا دھچکا موصول، فلم ’’ریس 3‘‘ سے آؤٹ کرکے سلمان خان کو شامل کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار سیف علی خان گزشتہ روز پورے 47 برس کے ہوگئے یہ دن انہوں نے اپنی خوبصورت بیوی کرینہ کپوراور بیٹے تیمورعلی خان سمیت اپنی

پوری فیملی کے ساتھ منایا، تاہم سیف کی خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئیں جب انہیں پتہ چلا کہ انہیں فلم ’’ریس 3‘‘ سے آؤٹ کرکے سلمان خان کو شامل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان نے 2008 میں کامیاب ترین فلم ’’ریس‘‘ اور ’’ریس 2‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم میں شائقین نے سیف کی اداکاری کو بے حد پسند کیا تھا جب کہ باکس آفس پر بھی دونوں فلمیں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھیں، فلم ’’ریس‘‘ نے سیف علی خان کے ڈوبتے ہوئے کیرئیر کو سہارا دیا تھا۔ سلمان خان کی جانب سے ریس 3کیلئے ہاں کر دی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ’’ریس 3‘‘ میں کام کرنے کیلئے شرط رکھی تھی کہ فلم کی ہدایات ریمو ڈی سوزا دیں گے جسے مان لیا گیا ہے، ریموڈی سوزا سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے اتنے پرجوش ہیں کہ انہوں نے اپنی فلم ’’گوڈیڈی‘‘ کی تاریخیں بھی آگے بڑھادی ہیں تاکہ ’’ریس 3‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز جلد سے جلد کیا جاسکے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور سیف علی خان کے درمیان مثالی دوستی کے چرچے بالی ووڈ میں زبان زدعام ہیں جبکہ اب ریس 3میں سیف علی خان کی جگہ سلمان خان کو فلم دینے سے دونوں کے درمیان دوریاں اور کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، فلمی پنڈت آنے والے دنوں میں دونوں کے درمیان کشیدگی کی پیشگوئی کرتے نظر آرہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…