سلمان خان اور شاہ رخ خان کو بڑ اجھٹکا ۔۔۔ مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

14  اگست‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کنگ شاہ رخ خان کی پے درپے ناکام فلموں نے سینما مالکان کوبھاری نقصان سے دوچار کروایا ہے۔لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والیاداکار سلمان اور شاہ رخ خان کی ایک کے بعد ایک ناکام فلموں کے باعث میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ دونوں خانز کا سحر اب ٹوٹ چکا ہے

اور لوگ ان کے بجائے کم عمر اور نواجوان اداکاروں کو پردے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔رواں سال ریلیز ہونیوالی دونوں خانزکی فلمیں ’’ٹیوب لائٹ‘‘ اور’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ توقع کے خلاف باکس آ فس پر ناکامی کا شکار ہوگئیں، ٹیوب لائٹ کی ناکامی کی توقع سلمان خان سمیت کسی کو بھی نہیں تھی لہٰذا سلمان نے فلم ڈسٹری بیوٹرز کے ہونیوالے نقصان کا ازالہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق این ایچ اسٹوڈیوز کے مالک اور فلم ڈسٹری بیوٹرنریندرا ہراوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ٹیوب لائٹ اور جب ہیری میٹ سیجل کے حقوق فلموں کی ریلیز سے قبل ہی خرید لیے تھے انہیں یقین نہیں تھا کہ یہ دونوں فلمیں باکس آ فس پر ناکامی کا شکار ہوجائیں گی، کیونکہ لوگ فلم دیکھنے نہیں بلکہ سلمان اور شاہ رخ کو دیکھنے سینما آ تے ہیں تاہم فلموں کی ناکامی سے انہیں سخت دھچکا لگا ہے جب کہ ان کے 60 کروڑ روپے بھی ڈوب گئے۔ہراوت نے کہا کہ سلمان خان نے ٹیوب لائٹ کی ناکامی کے بعد سینما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز سے وعدہ کیا تھا کہ وہ نقصان اٹھانے والے تمام ڈسٹری بیوٹرز کو اپنی جیب سے رقم اداکریں گے ، میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان 35 کروڑ کی رقم بھی اداکرچکے ہیں لیکن مجھے ابھی تک کوئی پیسہ نہیں ملا۔دوسری جانب نریندرا ہراوت کو شاہ رخ خان کی ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی ناکامی سے دوبارہ بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ شاہ رخ خان کی فلم جب ہیری میٹ سیجل باکس آ فس پرناکام ہوجائے گی ٹیوب لائٹ کی طرح میں نے اس فلم کے بھی حقوق خریدے ہوئے تھے اور اب میں 60 کروڑ کی بھاری رقم کا نقصان اٹھا چکا ہوں، میری شاہ رخ خان سے درخواست ہے کہ وہ میرا نقصان پورا کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…