پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) عدالت نے بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کے ایک بار پھر وارنٹ جاری کردئیے۔بالی ووڈ میں اپنے بے باک بیانات کے حوالے سے مشہوراداکارہ راکھی ساونت کی پریشانیوں میں روزبروزاضافہ ہوتا جارہا ہے، وہ ایک پریشانی سے باہر نکل نہیں پاتیں کہ دوسری پریشانی میں مبتلا ہوجاتی ہیں،

گزشتہ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران رامائن کے مصنف والمکی کے خلاف توہین آمیز الفاظ کی ادائیگی کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہوگئی تھیں اور آج تک ان مسائل سے پیچھا نہیں چھڑاسکی ہیں۔والمکی کیس میں کئی بار راکھی ساونت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں لیکن وہ ہربار ضمانت قبل از گرفتاری کے باعث بچ جاتی ہیں لیکن اس بار ان کا بچنا مشکل نظر آرہا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کی ہائی کورٹ نے راکھی کو7 اگست کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن ان کے بجائے ان کے وکیل نیعدالت میں پیش ہوکرراکھی کے نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اداکارہ بھارت میں موجود نہیں ہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں، ساتھ ہی انہوں نے اپنی موکلہ کی ضمانت میں توسیع کی بھی درخواست دائر کی، تاہم عدالت نے ان کی ضمانت میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے ایک بار پھران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔واضح رہے کہ راکھی ساونت نے رامائن کے مصنف والمکی کا موازنہ بھارتی گلوکار ملکھا سنگھ سے کیا تھا جس پر لدھیانہ کی عوام نے اداکارہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئیانہیں سخت سزا دینے کا اعلان کیا تھا، یہاں تک کہ لدھانہ کی ہائی کورٹ کو راکھی ساونت کے خلاف لوگوں کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پڑے تھے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…