جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

’’اکیلے میں کچھ بات کرنی ہے‘‘ امیشا پٹیل کے بار بار بلانے پر رنبیر کپور پارٹی چھوڑ کر چلے گئے

datetime 9  اگست‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو ایک پارٹی کے دوران اداکارہ امیشا پٹیل نے پریشان کردیا جس کے بعد انہیں پارٹی ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور ایک پارٹی میں شریک تھے جہاں اداکارہ امیشا پٹیل کے علاوہ بالی ووڈ کے دیگر ستارے بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران رنبیر کپور اور امیشا پٹیل کے درمیان رسمی گفتگو ہوئی جس کے بعد رنبیر اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی انجوائے کرنے لگے۔رپورٹس کے مطابق اچانک امیشا پٹیل

رنبیر کپور کے پاس آئیں اور ان سے کہا کہ وہ ان سے تنہائی میں کچھ باتیں کرنا چاہتی ہیں۔ رنبیر یہ سن کر کچھ گھبرائے اور معذرت کرکے دوبارہ پارٹی میں مصروف ہوگئے تاہم امیشا پٹیل نے دوبارہ رنبیر سے بات کرنے کی کوشش کی اور انہیں کہا کہ وہ خلوت میں کچھ باتیں کرنا چاہتی ہیں۔ امیشا پٹیل کے اصرار کرنے پر رنبیر کپور پریشان ہو گئے اور کچھ ہی دیر میں وہ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ امیشا پٹیل، رنبیر کپور سے کیا گفتگو کرنا چاہتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…