اسلام آباد (آئی این پی) برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کی 17 ویں برسی 13اگست کومنائی جائے گی پرائیڈ آف پرفارمنس نازیہ حسن 13اگست 2000ء کو اس دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں۔ نازیہ حسن 3اپریل 1965 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا ۔1980ء میں نازیہ حسن صرف 15برس کی عمر میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں
جب انہوں نے بھارت کے معروف فلم ساز فیروز خان کی فلم ’’ قربانی ‘‘ میں ’’ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے ‘‘ گایا۔ نازیہ حسن 13اگست2000ء کو لندن کے ایک اسپتال میں صرف 35برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس ،بیسٹ فی میل پلے بیک ایوارڈ،15گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے ۔



















































