پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اکشے اکمار کی بیوی انہیں کیوں طعنے دیتی ہیں ؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی یقین نہیں کریں گے

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ہمیشہ انہیں طعنے دیا کرتی تھیں لیکن شکر ہے کہ طویل عرصے بعد ان کے طعنے بالآخر بند ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے جے پور میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ ہمیشہ انہیں طعنے دیا کرتی تھیں کہ ان کے خاندان میں جس کسی کا بھی تعلق فلم نگری سے ہے وہ کوئی نہ کوئی ایوارڈ حاصل کر چکا ہے لیکن وہ اب تک کوئی ایوارڈ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ اکشے کمار نے بتایا کہ رواں برس مئی میں انہیں اپنی فلم

’’رستم‘‘ کے لیے بہترین اداکار کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد ان کی اہلیہ کے طعنوں کا سلسلہ بند ہوا۔خیال رہے کہ ٹوئنکل کھنہ خود بھی بالی ووڈ کی ہیروئن رہ چکی ہیں جبکہ ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیا اور والد راجیش کھنہ ماضی کے بہترین اداکار رہ چکے ہیں۔ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی 2001 میں ہوئی تھی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔ اکشے کمار کو فلم انڈسٹری میں تقریباً 25 برس ہوچکے ہیں تاہم وہ اب تک کوئی بڑا ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن اب بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرکے انہوں نے اپنے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…