جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ بارے افسوسناک خبر آگئی ۔۔ مداحوں سے دعائوں کی اپیل

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ سوائن فلو میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اس خبر کی تصدیق عامر خان نے خود ایک ویڈیو بیان میں کی ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات نے آج ایک فلاحی ادارے پانی فاؤنڈیشن کی تقریب میں شرکت کرنا تھی لیکن بیماری کی وجہ سے وہ اس میں شرکت نہ کر سکے۔ اس سے قبل سینئر جرنلسٹ انوپما چوپڑہ نے خبر دی تھی کہ عامر اور کرن سوائن فلو میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ پانی فاؤنڈیشن کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کرتے ہوئے عامر خان نے خود

ان خبروں کی تصدیق کی۔ عامر خان نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سوائن فلو جیسی وائرل بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اس بیماری کا وائرس بہت جلدی سے پھیلتا ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ دوسرے لوگوں کی حفاظت کیلئے تقریب میں شرکت نہ کی جائے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹوں کے ذریعے ہمارے خون میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی ہے۔ میں نے اور کرن راؤ نے آئندہ ایک ہفتے تک گھر سے باہر نہ نکلنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ہمارے وائرس سے کوئی متاثر نہ ہو جائے۔انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی بھی اپیل کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…