بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی نژادبرطانوی پروموٹرکاعطااللہ عیسیٰ خیلوی کیساتھ فراڈ

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یوا ین پی )پاکستانی نژادبرطانوی پروموٹرمعروف لوک گلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی کیساتھ فراڈ کرگیا، منصورعلی نامی پروموٹر لندن میں میوزیکل شوکی 10 ہزارپائونڈکی ٹکٹیں فروخت کرکے غائب ہوگیا۔بتایاگیاہے کہ عطااللہ عیسیٰ خیلوی کوبرطانیہ کے پروموٹرمنصورعلی نے لندن کے پولین سینما میں میوزیکل شومیں پرفارم کرنے کیلئے مدعو کیا تھا اور معاہدے کے مطابق پروموٹرنے میوزیکل شوشروع ہونے سے قبل گلوکارکو معاوضے کی رقم اداکرناتھی۔

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اپنے سازندوں کے ہمراہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل ہال میں پہنچ گئے اورسازندوں نے سٹیج پراپنے سازبھی سجالئے ،گلوکارنے جب پروموٹرسے معاوضہ مانگا تواس کاکہناتھا وہ ٹکٹیں فروخت کرکے انہیں معاوضے کی رقم اداکردیگا جب تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں اورشائقین سے ہال بھرگیاتو گلوکار،پروموٹر کاانتظارکرتے رہے تاہم منصورعلی ٹکٹیں فروخت کرکے وہاں سے غائب ہوگیا اورشوشروع نہ ہوسکا جس پر شائقین نے ہال میں ہنگامہ برپا کردیا۔ذرائع کاکہناتھاکہ پروموٹرنے 10 ہزار پائونڈ کی ٹکٹیں فروخت کیں اورنہ صرف عطااللہ عیسیٰ خیلوی کامعاوضہ ہڑپ کیابلکہ 7سوپائونڈہال کاکرایہ بھی ادانہ کیا۔بتایاگیاہے کہ پروموٹرنے ایک ہزارپائونڈمیں پولین سینماہال بک کرایاتھااوربکنگ کراتے وقت اس نے تین سوپائونڈایڈوانس اداکئے تھے اوراپناایڈریس بریڈفورڈ کا لکھوایا سینما انتظامیہ جب منصورعلی کی تلاش میں ا سکے دئیے ہوئے ایڈریس پر پہنچی تو وہ بھی غلط نکلا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…