بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شاہ رخ خان ایک بارپھرشدیدزخمی

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کے لیے کلکتہ جارہے تھے کہ راستے میں زخمی ہوگئے۔کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اورزخموں کا رشتہ کافی پرانا ہے، شاہ رخ فلموں کی شوٹنگ اور پروموشن کے دوران کئی بار زخمی ہوچکے ہیں، یہ سلسلہ 1993 میں مشہور زمانہ فلم ’’ڈر‘‘ سے شروع ہوا فلم ڈر کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ شدید زخمی ہوگئے تھے

لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور شوٹنگ جاری رکھی ، بعد ازاں فلم ’’کوئلہ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کے گٹھنے پر شدید چوٹ آئی جس کی سرجری کرانی پڑی تھی، اس کے علاوہ فلم’’ہیپی نیو ائیر‘‘اور ’’چنائی ایکسپریس‘‘ کے دوران بھی شاہ رخ خان زخمی ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ آج تک رکا نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان گزشتہ روزفلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلکتہ جارہے تھے کہ انہیں کمر میں شدید چوٹ آئی ، چوٹ لگنے کی وجہ تو تاحال معلوم نہ ہوسکی لیکن شاہ رخ نے ٹویٹر اپنے زخمی ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگی اورکہا کہ میں اس وقت اسپتال میں ہوں جہاں میرے زخم کی ڈریسنگ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے مجھے آپ لوگوں کے پاس پہنچنے میں تاخیر ہوجائے گی لیکن میں 10 منٹ میں آپ کے پاس موجود ہوں گا، آپ سب لوگوں کو میری وجہ سے انتظار کرنا پڑا اس لیے میں معافی کا طلبگارہوں جب کہ انہوں نے کلکتہ میں اپنے انتظار میں موجود میڈیا نمائندوں سے بھی خصوصی طور پر معافی مانگی۔واضح رہے کہ شاہ رخ اور انوشکا کے رومینٹک سفر پر مبنی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ گزشتہ روز ریلیز کردی گئی ہے فلم کو شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے ، فلم نے ریلیز کے پہلے روز 15 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…