اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عامر خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ’’سیکرٹ سپراسٹار‘‘ کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے اور اب عامر خان نے اس کا پہلا ٹریلر جاری کرکے ان کی بے چینی کو اور بڑھادیا ہے۔عامر خان کی جانب سے سیکرٹ سپر اسٹار کا 2 منٹ 45 سیکنڈز دورانیے کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں عامر خان کو بطور میوزک ڈائریکٹر اور سپر ہٹ فلم دنگل میں ان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم کو گلوکارہ کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو

میوزک کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنا چاہتی ہے تاہم اس کے والد اس کے سخت مخالف ہوتے ہیں جس کے بعد وہ اپنا خواب پورا کرنے کے لیے دیگر طریقے آزماتی ہے اور اپنے گانوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شروع کردیتی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عامر خان نے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا۔ فلم سیکرٹ سپر اسٹار عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی گئی ہے جو رواں برس دیوالی پر ریلیز کی جائے گی جب کہ اس کے ہدایتکار ادویت چوہان ہیں، اس سے قبل اپریل میں فلم کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جسے شائقین نے بے انتہا پسند کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…