جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’انیل کپور نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ‘‘ وہ پاکستان کیوں آنا چاہتے ہیں ؟ بھارتی غصے سے آگ بگولا

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) بالی ووڈ فلم اسٹار انیل کپور نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی۔گزشتہ روز دبئی میں اپنی نئی فلم ’’مبارکاں‘‘ کی تقریب کے موقع پر نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بالی ووڈ کے ممتاز اداکار انیل کپور کا

کہنا تھا کہ پشاور میرے آباؤ اجداد کا گھر ہے، میرے والد اور میرے دادا پشاور کے رہنے والے تھے،دلی خواہش ہے کہ میں پشاور جائوں جب بھی موقع ملا تو وہاں ضرور جاؤں گا۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھاکہ فنکار آپس میں پیار محبت اورامن آشتی کو فروغ دیتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی فنکاروں کے ایک دوسرے کے ہاں جانے سے دونوں ملکوں کی نفرتیں اور کدورتیں کم ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار باصلاحیت ہیں، ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ہے، میری بیٹی سونم کپور نے بھی پاکستانی فنکار فواد خان کے ساتھ بھارتی فلم میں کام کیا جسے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہا گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 24 دسمبر 1956ء میں ممبئی میں پیدا ہونے والے انیل کپور اب تک مسٹر انڈیا، میری جنگ، کرما، وراثت، تیزاب سمیت سیکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں، ان کی بہترین اداکاری پر انھیں متعدد بار بہترین اداکار کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔واضح رہے کہ انیل کپور کی پاکستان یاترا کا سنتے ہی بھارتی غم و غصے کی تصویر بن گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…