منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی دبئی سے واپسی ، میڈیا سے بچنے کیلئے بیٹے کو لے کر دوڑ لگادی 

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دبئی سے واپسی پر میڈیا سے بچنے کیلئے سوتے ہوئے ابرام کو لے کر دوڑ لگادی۔ناموربالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنے تینوں بچوں خاص کر چھوٹے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں،ان کی محبت کا یہ عالم ہے کہ وہ ابرام سیایک منٹ بھی

دور نہیں رہ پاتے اس کے علاوہ شوٹنگ اوردیگرتقریبات میں ابرام کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں، شاہ رخ بیٹے کی محبت میں اتنے پاگل ہیں کہ اسے محفوظ رکھنے کے لیے کچھ بھی کر گزرتے ہیں،حال ہی میں بیٹے کی حفاظت کے لیے شاہ رخ نے ایک ایسا قدم اٹھایا جسے دیکھ کر تمام لوگ حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کچھ عرصہ سے اپنی نئی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں دبئی میں موجود تھے اور گزشتہ روز ہی واپس بھارت آئے ، اس دورے پر فلم کی ٹیم کے علاوہ ابرام بھی اپنے والد کے ساتھ تھے تاہم دبئی سے واپسی پر شاہ رخ اور ابرام میڈیا کی نظروں میں آگئے، ابرام اس وقت شاہ رخ کی گود میں گہری نیند سورہا تھا۔میڈیا نمائندوں نے جیسے ہی کنگ خان کو ائیر پورٹ پر دیکھا فوراً ان کی تصاویر لینی شروع کردیں ، اسی وقت شاہ رخ کے اندر کا محافظ باپ جاگ گیا اور ابرام کی نیند خراب ہونے کے ڈرسے شاہ رخ نے ائیر پورٹ پر ہی دوڑنا شروع کردیا، یہ منظر دیکھ کر پہلے تو وہاں موجود لوگ حیرت زدہ گئے بعد ازاں انہوں نے اس منظر کو بھی کیمرے میں قید کرنا شروع کردیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…