بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اکشے کمار پرمہربانی

datetime 31  جولائی  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کے کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ اور ’’ٹوئلٹ:ایک پریم کتھا‘‘ کے درمیان بڑے تصادم سے بچنے کیلئے اپنی فلم کی تاریخ تبدیل کردی۔بالی ووڈ میں دو بڑی فلموں کے درمیان تصادم کا اثرفلموں کے بزنس پرپڑتا ہے جس کی وجہ سے بڑے سپراسٹارزکی فلموں کو بھی اکثر ناکامی کا

منہ دیکھنا پڑتاہے، اس کی سب سے بڑی مثال رواں سال ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ اور ہرتیک روشن کی فلم ’’قابل‘‘ ہیں، جن کی ایک ہی دن ریلیز کا اثر دونوں فلموں کے بزنس پر پڑا اوردونوں فلمیں باکس آفس پرتوقع کے مطابق بزنس کرنے میں ناکام رہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ اور اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ 11 اگست کو ریلیز ہونی تھیں لیکن کنگ خان کی جانب سے تاریخ تبدیل کیئے جانے کے بعد اب فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ 11 اگست کے بجائے 4 اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔اکشے کمار نے شاہ رخ خان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس قدم کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلموں کے درمیان تصادم کا اثر نہ صرف ہیرو پر بلکہ فلم کی پوری ٹیم پر پڑتا ہے، کیونکہ ایک فلم کو بنانے میں کئی لوگوں کی محںت اور پیسہ لگاہوتا ہے اس لیے اگر فلم باکس آفس پر ناکام ہوجائے تو بہت مایوسی ہوتی ہے، لہٰذا شاہ رخ خان کا اپنی فلم کی تاریخ کو تبدیل کرنا خوش آئند ہے اس طرح ہم دونوں کی فلمیں الگ الگ ریلیز ہوں گی اور شائقین کی توجہ ایک وقت میں ایک فلم دیکھنے پرمرکوز رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سال میں 52 ہفتے اور180 فلمیں ہوتی ہیں اس لیے فلموں کے درمیان تصادم یقینی بات ہے، بالی ووڈ کے علاوہ ہالی ووڈ ،ساؤتھ انڈین اور دیگرعلاقائی زبانوں کی فلمیں بھی تھیٹر کی زینت بنتی ہیں اس لیے فلموں کے درمیان تصادم سے بچنے کی جتنی بھی کوشش کی جائے ہمیں اس کا سامنا لازمی کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…