ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان نےباپ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ خان نیاپنی دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچہ گود لینا چاہتے ہیں۔بالی ووڈ میں ان دنوں بچوں کو گود لینے کا رواج نکل پڑا ہے ، بھارتی فلم انڈسٹری کے متعدد اداکاروں نے نہ صرف بچے گود لیے بلکہ سروگیسی کے عمل کے ذریعے بھی والدین بنے ، جن میں کرن جوہر، شاہ رخ خان اور عامر خان وغیرہ شامل ہیں،

حال ہی میں سنی لیونی نے ایک ڈھائی سال کی یتیم بچی کو گود لے کر اس کی زندگی سنوارنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اب سلمان خان نے بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دو یا تین سالوں میں بچہ گود لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سلمان خان بھارت کے سب سے زیادہ چاہے جانے والے کنوارے ہیں جن کا نام متعدد بار مختلف حسیناؤں کے ساتھ جوڑا گیا جن میں لولیا وینتر، کترینہ کیف، ایشوریا رائے، زرین خان کے نام قابل ذکر ہیں ، یہاں تک کہ لولیا وینتر کے ساتھ سلمان کی شادی کی افواہیں بھی میڈیا میں زیر گردش رہیں، جبکہ سلمان کی بچوں سے محبت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وہ اپنے بھانجے آہل سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے والدین چاہتے ہیں کہ سلمان جلدی سے شادی کرلیں لیکن سلمان نے اپنے مستقبل کی کچھ اور منصوبہ بندی کررکھی ہے ، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سلمان نے اپنے ارادے ظاہر کرتے ہوئے کہا وہ بچہ گود لینا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، فلم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔جبکہ سلمان کی بچوں سے محبت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وہ اپنے بھانجے آہل سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے والدین چاہتے ہیں کہ سلمان جلدی سے شادی کرلیں لیکن سلمان نے اپنے مستقبل کی کچھ اور منصوبہ بندی کررکھی ہے ، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سلمان نے اپنے ارادے ظاہر کرتے ہوئے کہا وہ بچہ گود لینا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، فلم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…