اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ افراد نے کریتی سنن کوبدترعورت کالقب دیدیا

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ میں اداکاراؤں کو ان کے لباس، فیشن، میک اپ، فوٹو شوٹ اور ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانا کوئی نئی بات نہیں۔بولی وڈ اداکاراؤں کو سب سے پہلے اپنی ہی انڈسٹری کے مرد اور خواتین ہی تنقید کا نشانہ بناتی ہیں، انہیں بے شرم کہتے ہوئے شرم دلانے کی باتیں کرتی ہیں۔پریانکا چوپڑا، کنگنا رناوٹ، روینہ ٹنڈن اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں کے

بعد اس بار خوبرو اداکارہ کریتی سینن کو ان کی ڈانس کی ویڈیو ٹوئیٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تیلگو فلم سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی 27 سالہ اداکارہ کریتی سینن نے ٹوئٹر پر انیل کپور اور ارجن کپور کی فلم ’’مبارکاں‘ ‘کے گانے’ ’ہوا ہوا‘‘ پر رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو کو ٹوئیٹ کرنے کے بعد اداکارہ کو جہاں عام افراد کی جانب سے تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا، وہیں خود انہیں بولی وڈ افراد کی جانب سے بدتر عورت جیسے لقب دیے گئے۔کریتی سینن کی ٹوئیٹ پر سب سے پہلے بولی وڈ اداکار اور پروڈیوسر کمال راشد خان نے طنزیہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا’ یہ دیکھو کریتی بیچاری، رابطا کے فلاپ ہونے کے بعد مینٹلی ڈسٹرب ہوگئی ہے۔اور تو اور ہیٹ اسٹوری تھری میں بولڈ سین کرنے والی اداکارہ بھیروامی گوسوامی نے بھی کریتی سینن کے خلاف ٹوئیٹ کرڈالی۔بھیروامی گوسوامی کا کہنا تھا کہ ’سچ میں ان کی جانب سے اپنایا گیا طرز عمل ایک بدتر عورت جیسا ہے، یہ اداکارہ کیسے بن گئی؟بھیروامی گوسوامی نے مزید لکھا کہ ’ نہ ہیڈ لائٹ، نہ بمپر، ان سے اچھا رویہ تو کالج کی طالبات کرتی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے پہلے پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون جیسی بڑی اداکاراؤں کو بھی فیشن اور تصاویر کی وجہ سے تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔روینہ ٹنڈن اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کو بھی صرف ساڑھی پہنی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…