جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انتہائی معروف اداکارہ کمل ہاسن کی بیٹی ہندوق مذہب چھوڑ کر کون سا مذہب اختیار کرنے جا رہی ہیں ؟ بھارتی منیڈیا میں کھلبلی مچ گئی ۔۔ والد نے بیٹی کو کیا کہہ دیا ؟ 

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) تامل اور ہندی فلموں کے معروف اداکار کمل ہاسن کی بیٹی اکشرہ ہاسن کی ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرنے کی خبروں نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اکشرہ ہاسن کے ہندو ازم چھوڑ کر بدھ ازم اختیار کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ

مذہب تبدیل کرنے کی خبر اکشرہ کے والد کمل ہاسن کو بھی میڈیا کے ذریعے ہی پتہ چلی، کمل ہاسن نے ٹویٹر پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام درج کیا ہے کہ ’’بیٹی، آپ نے مذہب تبدیل کرلیا اور کسی کو بتایا بھی نہیں لیکن آپ نے جوبھی مذہب اختیار کیا ہے میں آپ کے ساتھ ہوں اور آپ سے بیحد پیار کرتا ہوں ، مذہب تبدیل کرنے کا فیصلہ تمہارا اپنا ہے اور میں تمہارے اس فیصلے پر ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گا ہمیشہ خوش رہو،تمہارا باپو‘‘۔کمل ہاسن کی جانب سے یہ بیان جاری کیے جانیکے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بدھ ازم سے بہت متاثر ہوں اور میں نیبدھ ازم کا بہت گہرائی سے مطالعہ کیا ہے لیکن ابھی تک میں اپنے ہی مذہب پر قائم ہوں ، ہوسکتا ہے جلد ہی بدھ ازم کو اپنالوں۔واضح رہے کہ اکشرہ ہاسن امیتابھ کے ساتھ فلم ’’شمیتابھ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…