جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

وہ کام جو مرد بھی کرنے سے ہچکچاتے ہیں وہ کترینہ کیف نے کر دکھایا، مداحوں نے دیکھ کر سر پکڑ لیا

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراکش(این این آئی) بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کی فٹنس سب کے لئے ایک مثال ہے جب کہ اس حوالے سے انہوں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بغیر ہاتھوں کے پش اپس لگا رہی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔بالی ووڈ اداکارہ ان دنوں مراکش میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کے دوسرے سیکوئل ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس حوالے سے کترینہ نے انسٹاگرام پر

اپنی پش اپس کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اپنی پرفامنس کیلئے سیٹ پر تیار ہو رہی ہوں‘‘۔کترینہ نے جس انداز میں پش اپس لگائے اس طرح اچھے اچھے باڈی بلڈرز کے لئے بھی ایسا کرنا مشکل ہوگا، ویڈیو میں کترینہ کیف پہلے دونوں ہاتھوں سے پش اپس لگا رہی ہیں، اس کے بعد وہ صرف ایک ہاتھ سے پش اپس لگاتی ہیں لیکن اس کے بعد انہوں نے جو کیا اس پر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، اداکارہ نے بغیر ہاتھوں کے پش آپس لگائے، تاہم ایسا انہوں نے اصل میں نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنے مداحوں سے ایک مذاق کیا ہے، جب وہ پش اپس لگا رہی تھیں تو اس ویڈیو میں انہیں صرف آدھا ہی دکھایا جا رہا تھا بعد میں بغیر ہاتھوں کے پش اپس لگانے کے دوران کترینہ کو پورا ویڈیو میں دکھایا گیا جس میں وہ ایک لکڑی کے تختے کے سرے پر لیٹی ہوئی ہیں جب کہ اس کے دوسرے سرے پر فٹنس ایکسپرٹ کھڑے تھے جو انہیں اوپر نیچے کر رہے تھے۔کترینہ کیف کی اس ویڈیو نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا جب کہ انکی یہ ویڈیو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…